نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْرپورٹ

بدھ 14 مارچ 2018 13:06

مائونٹ موگینوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں جمعہ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:06:47