جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا

بدھ 14 مارچ 2018 13:31

کیپ ٹاؤن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 22 مارچ سے کیپ ٹائون میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کو 118 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، سیاہ فارم فاسٹ بائولر کاگیسوربادا جو کہ دوسرے ٹیسٹ کے ہیرو رہے تھے کینگروز کے خلاف شیڈول آخری دو ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، ربادا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر دو میچز کی معطلی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:31:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :