پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ آج رات 12 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے

بدھ 14 مارچ 2018 13:31

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ آج رات 12 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے جانےوالے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی اور رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے فائنل کےلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کل صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ آج رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔شائقین نیشنل سٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کےلئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں،ٹکٹ کے حصول کےلئے شناختی کارڈ لازمی ہے اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:31:09