علی سوریا نے ہائی سیریز اور چھٹی دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان کے کھلاڑی علی سوریا نے ہائی سیریز کے ساتھ چھٹی دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یو اے ای میں جاری ٹورنامنٹ میں علی سوریا سب سے زیادہ 702 سکور بنا کر ٹورنامنٹ میں بہترین سکورر قرار پائے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں علی سوریا، سکندر حیات، رانا افضال، محمد صالح اور فہیم احمد شامل ہیں جبکہ خواجہ احمد مستقیم کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 20 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ 17 مارچ تک جاری رہے گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالرحمن نے علی سوریا کو چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی سوریا پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:15:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :