عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ، کریسنٹ کلب نے ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب کو ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 14:17

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کریسنٹ کلب نے ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست د ے کر ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق ریس کورس گرا ئونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ینگ لکی سٹار کلب نے پہلے کھیل کر 36.

(جاری ہے)

3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ،ذیشان فاروق نے 97، وقاص علی نے 28 اور فرحان اسماعیل نے 25 رنز بنائے، بلال اکرم نے بہترین بائولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں ،کریسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 32.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا، زید عالم نے شاندار 113رنز بنائے، احمد ذوالفقار نے 27 اور سلیمان خان نے 20 رنز بنائے ،کلیم اللہ اور عمران ڈوگر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل 17مارچ کو محبوب پارک جمخانہ اور ٹا ئون شپ وائٹس کلب کے مابین ایل سی سی اے گرا ئونڈ میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:17:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :