لاہور قلندرز اگلے سال کامیابی کے حصول کیلئے کیا کرے؟ بازید خان نے بتا دیا

بدھ مارچ 14:13

لاہور قلندرز اگلے سال کامیابی کے حصول کیلئے کیا کرے؟ بازید خان نے بتا ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان نے لاہور قلندرز کو اگلے سال کپتان اور کوچ بدلنے کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران 151فرسٹ کلاس میچز میں 15سنچریوں کی مدد سے 7647رنز سکور کرنے والے 36سالہ بازید خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے برینڈن میکولم اگلے سال مجھے کپتانی کرتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں، اس وقت لاہور کا نتیجہ بتاتا ہے کہ اس ٹیم کا نظریہ تبدیل ہونا چاہیے، پانچ چھ اوورز اچھا کھیل کر یہ ٹیم ایک دم سے خراب کھیلنے لگتی ہے، وقت ہے آگیا ہے کہ کوچ عاقب جاوید اور کپتان میکولم کو تبدیل کرکے نئے سفر کا آغاز کیا جائے۔


وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:13:18

Your Thoughts and Comments