پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 15:02

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل 15مارچ سے شروع ہوگی جبکہ بدھ کی رات 12 بجے سے تمام ٹکٹس آن لائن بھی دستیاب ہوں گے،پاکستان سپر لیگ فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور 25مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع ہورہی ہے،شائقین صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ بدھ کی رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے،شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کیلئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں،ٹکٹ کے حصول کیلئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :