MENU Open Sub Menu

پاکستان کے کھلاڑی علی سوریا نے چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان کے کھلاڑی علی سوریا نے ہائی سیریز کے ساتھ چھٹے دبئی انٹرنیشنل اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، یو اے ای میں جاری ٹورنامنٹ میں علی سوریا نے سب سے زیادہ 702 سکور بناکر ٹورنامنٹ میں بہترین سکورر قرارپائے اور ٹورنامنٹ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں علی سوریا، سکندر حیات، رانا افضال، محمد صالح اور فہیم احمد شامل ہیں جبکہ خواجہ احمد مستقیم کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں 20 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہیہیں یہ چیمپیئن شپ 17 مارچ تک جاری رہے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے علی سوریا کو چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علی سوریا پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ چیمپیئن شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:26:42

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments