نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، مچل سینٹنر انجری کے باعث 9 ماہ تک میدانوں سے باہر ہو گئے، روز ٹیلر بھی ٹیم میں شامل، بی جے واٹلنگ کی دوبارہ واپسی

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ نے آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر مچل سینٹنر انجری کے باعث نو ماہ تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے جس کا مطلب ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز، آئی پی ایل اور کائونٹی چیمپئن شپ بھی نہیں کھیل سکیں گے، سینٹنر گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ نو ماہ تک میدانوں سے دور رہیں گے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، روز ٹیلر جو کہ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچواں ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے کو بھی دوبارہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے، لیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل کو بھی آئش سودھی پر ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، جیت راول، ٹام لیتھم، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، کولن ڈی گرینڈہوم، بی جے واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹل، ٹم سائوتھی، نیل واگنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:59:20