سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کرس راجرز کرکٹ آسٹریلیا کے نئے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کرس راجرز کرکٹ آسٹریلیا کے نئے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر ہو گئے، وہ کرکٹ آسٹریلیا کے اسپیشلسٹ سکلز پروگرام میں بلے بازوں کی راہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت وہ مئی میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے اور ابتدائی طور پر ان کے کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان 2020ء کے وسط تک کا معاہدہ طے پایا ہے۔ 40 سالہ راجرز کو 25 ٹیسٹ میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے اگست 2015ء میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے ڈھائی برس بعد انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے کوچنگ اسٹاف کو جوائن کیا ہے اور اب وہ برسبین میں نیشنل کرکٹ سینٹر میں بلے بازوں کی تکنیکی معاونت کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :