مچل مارش کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

پورٹ الزبتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش کی جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، مارش پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فیلڈنگ کے دوران گرائون انجری کا شکار ہوئے تھے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

مچل مارش آسٹریلوی ٹیم میں اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی گیند اور بیٹ کے ساتھ کارکردگی متاثر کن ہے اور اس وقت ان کا انجری مسائل کا شکار ہونا کینگروز کیلئے بری خبر ہے۔ آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بلاشبہ مچل کی انجری ہمارے لئے باعث تشویش ہے تاہم ابھی کافی دن باقی ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اور اس کیلئے انہیں خود بھی احتیاط کرنا ہو گی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :