مانچسٹر یونائیٹڈ یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بدھ 14 مارچ 2018 15:59

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) مشہور انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا، سیویلا کلب نے یونائیٹڈ کو پری کوارٹر فائنل میں ایگریگیٹ سکور 2-1 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں سیویلا کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مانچسٹریونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرایا، بین ایدر نے دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول لوکاکو نے کیا، اسطرح سیویلا نے ایگریگیٹ سکور 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں ٹیموں کے درمیان پری کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 15:59:20