MENU Open Sub Menu

فلورین لوپز، ثام قیوری، میلوس رائونک، بغداتس، ڈیل پوٹرو اور لیونارڈو میئر انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) فلورین لوپز، ثام قیوری، میلوس رائونک، مارکس بغداتس، جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور لیونارڈو میئر پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز نے امریکہ کے جیک ساک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 4-6 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، بغداتس بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے سیلا کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکہ کے ثام قیوری بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے بھارتی کھلاڑی بھامبری کو زیر کیا، کینیڈا کے میلوس رائونک نے جائو سوزا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور لیونارڈو میئر نے ڈینل کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:13:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments