MENU Open Sub Menu

برائن برادرز انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، برائن برادرز نے پری کوارٹر فائنل میں مریرو اور کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو شکست دی۔

انڈین ویلز کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیوڈ مریرو اور پبلو کارینو بسٹا پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:13:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments