ٹور میچ، نیوزی لینڈ الیون نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 376 رنز بنا لئے، ٹام بلونڈل اور جیمی سن کی شاندار سنچریاں

بدھ 14 مارچ 2018 16:13

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ الیون نے انگلینڈ کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنا لئے، نیوزی لینڈ الیون کے بلے بازوں ٹام بلونڈل اور جیمی سن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بائولرز کا بھرکس نکال دیا اور اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں، بلونڈل 131 اور جیمی سن 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جیت راول 7، کپتان ٹام لیتھم 10 مارٹن گپٹل 2 کولن ڈی گرینڈ ہوم 4 رنز بنا سکے، جیمز اینڈرسن نے 4 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:13:45