ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، ٹیم میں نوجوان خون کو شامل کرنے پر غور

بدھ 14 مارچ 2018 16:37

ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، ٹیم میں نوجوان خون کو شامل کرنے پر غور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے سکواڈ کے نام پر غور و غوض پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز آصف علی ،حسین طلعت اور آغا سلمان کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی ،سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل ، دوسرا 2اپریل اور تیسرا مقابلہ 3اپریل کو ہوگا ۔ 
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:37:20