پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی فروخت(آج) سے شروع ہوگی

شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کیلئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں

بدھ مارچ 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت(آج)جمعرات سے شروع ہوگی ۔۔پاکستان سپر لیگ فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے اور 15 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت بھی کل سے شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کل صبح 9 بجے سے کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں سے ٹکٹ خرید سکیں گے جب کہ رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹ کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔

شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کے لئے ٹکٹیں خرید سکیں گے جو ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے پر مشتمل ہیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے شہری شناختی کارڈ ساتھ لے جانا نہ بھولیں اور ایک شناختی کارڈ پر صرف 5 ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:22

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments