سابق کپتان یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

40سالہ یونس خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ ، اللہ نے مجھے دوسرے بیٹے سے نواز ا ہے ، مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیئے گا ۔یاد رہے کہ یونس خان 2007میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:23