ایشین سینئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو روانہ ہو گی

چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری، کھلاڑی اچھے نتائج کیلئے پر امید

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ایشین ٹیم سینئر سکواش چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے قومی سکواش ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ ایشین چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو کوریا روانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 21مارچ سے 25مارچ تک کوریا میں کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں پاکستان کے چار مرد اور تین خواتین کھلاڑی شرکت کرئے گی، مینز ٹیم میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان شامل ہیں جبکہ وویمنز ٹیم میں رفعت خان، مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر شامل ہیں جبکہ سعدیہ گل نے ایشین ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والی رفعت خان کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپین شپ میں اچھے نتائج دکھانے کیلئے پر عزم ہین، کوچز کی نگرانی میں دو سیشن میں خواتین پلیئرز ٹریننگ کر رہی ہے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی اور سیکرٹری طاہر سلطان خواتین کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، رفعت خان نے کہاکہ ایشین چیمپین شپ میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنا خواہش ہی,چیمپین شپ کیلئے بھر پور تیاری کر رہے ہیں,خواتین کھلاڑی بھی ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے،انٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کرنیوالی مدینہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ ایشین ٹیم سکوش چیمپین شپ اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی مدینہ ظفر کا کہنا تھا کہ وہ دونوں انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر جوش ہیں، سکواش فیڈریشن کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہے، خواتین پلیئرز کو انترنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع ملتے رہے تو جلد وہ بھی ملک کیلئے میڈلز لیکر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ایشین ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 17مارچ کو کوریا روانہ ہو گی ۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:23