شہربھرمیں انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہربھرکی یونین کونسلزمیں انسدادِ پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی اور پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں رکھے گئے ٹارگٹ کو پورا کر لیا گیا ہے اور کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کے لیی15 اور16مارچ کو دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں رہ جا نے والے 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29