پی ایس ایل کے میچوں کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین صفائی ستھرائی کا کام کر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے انتظامات کا آغاز پنجاب یونیورسٹی میں کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایس ایل میچوں کے حوالے سے تیاریوں کو بر وقت مکمل کریں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :