MENU Open Sub Menu

سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا لاری اڈاپر کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹریفک آگاہی کیمپ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لاری اڈا پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میںٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے عامر سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر ز دیااور شہریوں میں ہیلمٹ اورتحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔

ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا گیا اور کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین کے مثبت کردار بارے روشنی ڈالی گئی ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی اس تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ اور شہریوں نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments