منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 کارندے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کراچی کے پوش ایریاز میں منشیات فروش کرنے والے گروہ کے 4 کارندوں کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو شہر کے پوش ایریاز میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو مختلف منشیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 4 منشیات فروشوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں کرم دین، روحیل، ابراہیم اور عبدالرحمن شامل ہیں تفتیشی افسرکے مطابق ملزمان سے تقریبا ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمان گروہ کے دیگر ارکان کے ساتھ ڈیفنس اور کلفٹن میں چرس فروخت کرتے تھے ملزمان نے کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں فلیٹ کرائے پر لئے تھے جہاں فلیٹ میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بلاکر چرس اور آئس کا نشہ کرایا جاتا تھا ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :