پولیس نے 14 سالہ بچے کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے نامزد میں خواجہ سرا کو بے گناہ قرار دے دیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پولیس نے 14 سالہ بچے کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے نامزد میں خواجہ سرا کو بے گناہ قرار دے دیا۔پولیس نے اے کلاس کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کردی۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے 14 سالہ بچے کے اغوا سے متعلق دائر مقدمے نامزد میں خواجہ سرا کو بے گناہ قرار قرار دیتے ہوئے اے کلاس کی رپورٹ جمع کرائی۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ سرا عمران عرف گلابو کے خلاف 14 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم خواجہ سرا عمران عرف گلابو کے خلاف اے کلاس کی رپورٹ منطور کی جائے۔واضح رہے کہ خواجہ سرا عمران عرف گلابو کے خلاف اورنگی ٹاون تھانے میں 14 سالہ لڑکے شاہ رخ کو اغوا کرنے کا مقدمہ مغوی کے والد کی مدعیت میں درج تھا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :