گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر ملزمہ عائشہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت کے روبرو ملزمہ کی وکیل نے پیش ہوکر درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لئے مہلت طلب کی۔عدالت نے وکیل صفائی کو درخواست پر دلائل دینے کے لئے مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی 16مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمہ کو گزشتہ روز جودیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 26 مارچ تک عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :