MENU Open Sub Menu

نوکوٹ، سگ گزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، ایک ہفتہ کے دوران 17کیسز سامنے آگئے

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء)نوکوٹ میں تین روزہ کتامار مہم کے باوجود سگ گزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ایک ہفتہ کے دوران 17کیس سامنے آگئے سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹے کے انجکشن ناپید ہوگئے اسپتال انتظامیہ کی آئی ایس ایچ کی جانب سے انجکشن کم سپلائی کرنے کی شکایت تفصیلات کے مطابق نوکوٹ اور اس کے گردونواح میں کئی روز سے جاری آوارہ کتوں کی بہتات نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے اور دن بدن سگ گزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے نوکوٹ سرکاری اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں سمیت 17افرادکو علاج کے لئے لایا گیا ہے جن میں اکبرعلی ،فاطمہ، راجی ،کیلاش میندرو، الھ بچایو عمرا ن حبیب جے رام علی محمد سموں اور پریم چند شامل ہیں جبکہ سگ گزیدگی کے واقعات میں تعداد بڑھنے سے نوکوٹ سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹے کے انجکشن ناپید ہوگئے ہیں اور سگ گزیدگی کے شکار افراد انجکشن کی عدم دستیابی کے باعث بغیر انجکشن مایوس لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف 10سے 20انجکشن ہی مہیا کئے جاتے ہیں جبکہ حالیہ واقعات کے پیش نظر 100سے زائد انجکشن کی ضرورت ہے اس سلسلے میں آئی ایس ایچ میرپورخاص کے ڈی ایم ڈاکٹر علی محمد مہر سے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ100انجکشن تو مہیا نہیں کرسکتے ہاں 50انجکشن فراہم کرسکتیں ہیں اس کے لئے بھی نوکوٹ اسپتال کی جانب سے ضرورت کے مطابق اپنا انڈیکٹ بناکر ارسال کریں گئے تو دو روز کے دوران کتے کے کاٹے کے انجکشن فراہم کردیئے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

Your Thoughts and Comments