نوکوٹ میںجاری چار روزہ پولیو مہم میں والدین کا بچوں کو پولیو کے قطر پلانے سے انکار

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ میںپولیو مہم کے دوران بچوں کی ہلاکتوںکے واقعات کی خبروں کے بعد نوکوٹ میںجاری چار روزہ پولیو مہم میں والدین نے بچوں کو پولیو کے قطر پلانے سے انکار شہر و دیہی علاقوں میں پولیو مہم متاثر پولیو اسپیشل ایس این آئی ڈی نوکوٹ کے انچارج کے مطابق پولیو مہم میں کو ئی رکاوٹ نہیں ہے تفصیلا ت کے مطابق سندھ بھر کی طرح نوکوٹ کوٹ میرجان محمد اور دیہی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 12مارچ سے 15مارچ تک جاری ہے یوسی نوکوٹ کے علاقوں میں انسداد پولیومہم کے دوران 6836بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرپلانے کے لئی17ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جس میں چار مخصوص مقامات مین بس اسٹاف ریلوے اسٹیشن ڈھوروبازاراورشاہی بازاراور 2نوکوٹ سرکاری اسپتال اور کوٹ میرجان محمد میں کیمپ قائم کئے جائے گے جبکہ گلی محلوں میں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 11گشتی ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران بچوں کی ہلاکتوںکی میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد نوکوٹ انسداد پولیو مہم کے دوران دیہی علاقوں خصوصاً نوکوٹ شہر کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے گریز کررہے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں انسداد پولیو مہم متاثر ہورہی ہے دوسری جانب پولیو اسپیشل ایس این آئی ڈی یوسی نوکوٹ کے انچارج ڈاکٹر مجیب الرحمان میرڑانی نے بتایا ہے کہ سندھ میں پولیومہم کے دوران بچوں کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور جو ہلاکتیں ہوئیں ہیں وہ خسرہ کی ویکسین کے دوران ہوئی ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیو کے قطرے پانی کی طرح کے ہوتے ہیں اس کو ئی نقصان نہیں ہوتا ہے اور یوسی نوکوٹ میں انسداد پولیو کے قطرے تقریباً سب ہی بچوں کو پلادیئے گئے ہیں اور صرف 12بچے رہے ہیں ان کو بھی والدین کو سمجھا کر پولیو کے قطرے پلادیئے جائے گے ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :