پی پی ایل فٹبال ٹورنامنٹ :تیسرے کوارٹر فائنل میںدکی نے خاران کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلوچستان فٹبال کپ2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میںدکی نے خاران کو سخت مقابلے کے بعدشکست دے دی۔صادق شہید فٹبال اسٹیڈیم(مالی باغ)، کوئٹہ میںکھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا۔دُکی کی طرف سے مہر اللہ اورخاران کی جانب سے الیاس نے گول اسکور کیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموںکو پانچ پانچ پنالٹی دی گئیں ۔دونوں ٹیموں نے چار چار گول کئے۔ مقابلہ ایک بار پھر برابر تھا۔

(جاری ہے)

ناک آئوٹ پنالٹی شوٹ میں خاران کے کھلاڑی عبدالّرزاق نے گول کرنے کا موقع گنوا دیا جس کے نتیجے میں دُکی کی ٹیم کامیاب ہوگئی۔ دُکی کے عجب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعددُکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اس سے قبل گوادر اور ڈی ایف اے کوئٹہ کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیںجبکہ گزشتہ سال کی چمپئن اوررنر۔

اپ ٹیموں پنجگور اورڈی ایف اے چمن کے درمیان ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اہم ترین کوارٹر فائنل کا نتیجہ ابھی باقی ہے جس کی فاتح ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز 28 مارچ کو اور سیمی فائنل 30 مارچ کوکھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :