کیرن پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

بدھ 14 مارچ 2018 17:49

کیرن پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے
شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ملتان سلطان کے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کیرن پولارڈ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر 8 ہزار ٹی ٹونٹی رنز کے ہندسے کو عبور کیا، پولارڈ نے 413 میچز میں 8048 رنز بنائے جس میں ان کی 40 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کے علاوہ پولارڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 250 سے زائد وکٹیں لینے اور 8 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کے ہی کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 11068 رنز بنا رکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 8930 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 17:49:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :