قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پلے آ ف میچز سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بدھ مارچ 19:33

قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پلے آ ف میچز سے قبل تیاریاں عروج ..
لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پلے آ ف میچز سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،گر ائونڈ کا بیشتر کام اور وینیو کی تزئین و آرائش بھی مکمل کرلی گئی،روزانہ صفائی ستھرائی بھی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکورٹی اداروں نے مشقوں میں حصہ لیا، پنجاب پولیس، ایلیٹ، ڈولفن فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں شامل تھیں،ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی موجود تھیں، یاد رہے کہ ایک ہزار روپے مالیت والے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، قذافی میں میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے،فائنل 25مارچ کو کراچی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 19:33:59

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments