کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بقیہ 2 میچز سے آوٹ، مورگن ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 18:49

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بقیہ 2 میچز سے آوٹ، مورگن ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے
شارجہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بقیہ 2 میچز سے آوٹ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم انجری کے باعث ٹیم کے بقیہ 2 لیگ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عماد وسیم کے باہر ہو جانے کے باعث انگلش ٹیم کے کپتان مورگن کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ مورگن نے گزشتہ روز ہی کراچی کنگز کی ٹیم کو شارجہ میں جوائن کیا تھا۔ کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں کوالی فائی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز میں سے ایک میں فتح حاصل کرنا لازم ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 18:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :