رواں برس ہی پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 19:03

رواں برس ہی پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد کا امکان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اپنی ٹی ٹین لیگ کروانے پر غور کررہی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے اور اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔

لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 19:03:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :