لاہور کی ٹیم کیلئے قلندرز کا نام کس نے منتخب کیا،فواد رانا کا حیران کن انکشاف

بدھ 14 مارچ 2018 20:29

لاہور کی ٹیم کیلئے قلندرز کا نام کس نے منتخب کیا،فواد رانا کا حیران کن انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کی تیسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کی ٹیم کے لئے قلندرز کا نام ان کی والدہ نے منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویومیں فواد رانا نے بتایا کہ لاہور فرنچائز کا نام رکھتے وقت وہ کافی شش و پنج کا شکار تھا کیونکہ مختلف لوگوں کی جانب سے مختلف ناموں کا اظہار کیا جارہا تھا، کسی نے ٹیم کا نام لاہور شیردلزرکھنے کا مشورہ دیا تو کسی نے لاہور لائنز لیکن میری والدہ نے لاہور قلندرز رکھنے پر ہی زور دیا، چونکہ میں اپنی والدہ کی بہت عزت اور پیار کرتا ہوں اسی لئے میں نے بھی لاہور قلندرز کو فائنل کردیا۔۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 20:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :