سندھ گیمز میں کراچی کی ٹیم کے لئے ویمنز ہاکی کے ہونے والے ٹرائلز جھگڑے کے باعث دو روز کیلئے ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 21:28

سندھ گیمز میں کراچی کی ٹیم کے لئے ویمنز ہاکی کے ہونے والے ٹرائلز جھگڑے کے باعث دو روز کیلئے ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ گیمز میں کراچی کی ٹیم کے لئے ویمنز ہاکی کے ہونے والے ٹرائلز جھگڑے کے باعث دو روز کے لئے ملتوی کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ گیمز میں حصہ لینے والی کراچی ویمنز ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے اصلاح الدین محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں ہونے والے ٹرائلز ارم بخاری اور شاہین فاطمہ میں سیکریٹری شپ کے تنازعہ اور آپس میں ہونے والی تلخ کلامی کی وجہ سے محکمہ کھیل سندھ کو منسوخ کرنے پڑ گئے اور دونوں فریقین کو کل سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کے آفس میں بلالیا گیا جبکہ ٹرائلز کو دو دن تک منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین فاطمہ گروپ نے دو روز قبل کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس میں ویمنز کے ٹرائل منعقد کئے تھے جسے محکمہ کھیل نے کالعدم قرار دینے کے بعد پیر 14مارچ 3;30بجے ٹرائل کرانے کا سرکلر جاری کیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 21:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :