بین الصوبائی گیمز،سندھ باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 21:28

بین الصوبائی گیمز،سندھ باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) چوتھی بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی دس رکنی مرد اور خواتین باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا بین الصوبائی گیمز کے مقابلے 18مارچ تا20مارچ کو پشاور میں منعقد ہورہے ہیں سندھ باکسنگ ٹیم15 مارچ کو کراچی سے بذریعہ ٹرین پشاور روانہ ہوگی سندھ ٹیم سات مرد اور تین خواتین باکسروں پر مشتمل ہے، جبکہ ٹیم کے منیجر اور کوچ عمران شاہ اور محمد امین بلوچ ہونگے، سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری اصغر بلوچ نے بتایا کہ سندھ ٹیم کے تین روزہ ٹرائلز مسلم آزاد باکسنگ کلب(ککری گرائونڈ) میں منعقد ہوئے جس میں کراچی، حیدر آباد، سکھر،میرپور خاص اور لاڑکانہ ڈویژن کی63باکسروں نے حصہ لیا، سلیکشن کمیٹی سابق اولمپیئن ملنگ بلوچ، انٹرنیشنل محمد صدیق قمبرانی اور عبدالرشید بلوچ پر مشتمل تھی سندھ خواتین ٹیم میں فلائی ویٹ رضیہ بانو(کراچی جنوبی) لائٹ ویٹ سارہ( کراچی جنوبی) اور مڈل ویٹ حسن بانو( کراچی جنوبی) جبکہ سات رکنی مرد ٹیم میں49 کلو گرام میں شہروز کچھی( کراچی جنوبی)52 کلو گرام بادشاہ خان( کراچی جنوبی)60کلو گرام جلیل احمد( کراچی ویسٹ)64کلو گرام حماد حسین( کراچی ویسٹ)75کلو گرام میر بالاچ( کراچی جنوبی)91کلو گرام محمد طاہر(کراچی ملیر) اور سپر ہیوی ویٹ مصطفی کلیم پر مشتمل ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 21:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :