پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان آنے کی خبریں، کراچی کنگز کے این مورگن نے تردید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 20:18

پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان آنے کی خبریں، کراچی کنگز کے این مورگن نے تردید کردی
شارجہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) کراچی کنگز کے این مورگن نے پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایک خبر سامنے آئی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے بلے باز این مورگن نے پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے این مورگن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ این مورگن نے پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ این مورگن کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل پلے آف میچز اور فائنل کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کر پائیں گے۔ چونکہ وہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے دور ہیں، اس لیے وہ کراچی کنگز کے 2 میچز میں حصہ لینے کے بعد انگلینڈ واپس چلے جائیں گے۔ ذاتی مصروفیات کے باعث وہ پاکستان کا دورہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 20:18:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :