امن بذریعہ کھیل قابل تحسین اقدام ہے، کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے،رائو کامران

کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے نوجوان آگے آئیں اپنی صلاحتیں منوائیں، تقریب سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 22:27

امن بذریعہ کھیل قابل تحسین اقدام ہے، کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے،رائو کامران
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود نے کہا ہے کہ امن بذریعہ کھیل قابل تحسین اقدام ہے کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے نوجوان آگئے آگے آئیں اپنی صلاحتیں منوائیں۔پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں بدقسمتی سے حوصلہ افزائی نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں۔

بدقسمتی سے کراچی میں تمام کھیلوں کے میدانوں پر لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ مافیا کا قبضہ ہے ۔جس کی وجہ سے نوجوانوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کا موقع نہیں ملتا ۔کراچی میئر ضلعی انتظامیہ چیئرمین کراچی میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر تعمیرات کا خاتمہ کریں لینڈ مافیاز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عملی کاروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

وہ منگھو پیر میں سماجی تنظیم کے ذیر اہتمام امن بذریعہ کھیل فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال،سیکرٹری انفارمیشن و ترجمان الیاس مغل نے بھی خطاب کیا۔سماجی تنظیم انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا زبردست استقبال کیا اور تحفے میں سندھی اجرک پیش کی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 22:27:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :