روہت شرما کی 89 رنز کی جارحانہ اننگز، بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں پہنچ گیا،

مشفق الرحیم کی 72 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 14 مارچ 2018 22:53

روہت شرما کی 89 رنز کی جارحانہ اننگز، بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں پہنچ گیا،
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز فائنل میں جگہ بنا لی، بنگلہ دیشی ٹیم 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا تاہم ان کی 72 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، روہت شرما نے 5 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیشی قائد محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، روہت شرما نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، سریش رائنا 47 اور شیکھر دھون 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دنیش کارتھک 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، روبیل حسین نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، مشفق الرحیم نے بھارتی بائولرز کی خوب دھنائی کی تاہم ان کی 72 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، تمیم اقبال اور صابررحمان 27، 27، لٹن داس 7، سومیا سرکار1، کپتان محموداللہ 11 اور مہدی حسن میراز 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، واشنگٹن سندر نے 3، شردل ٹھاکر، یزویندرا چاہل اور محمد سیراج نے ایک، ایک وکٹ لی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 22:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :