روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی طرف سے زیادہ چھکوں کا یووراج سنگھ کا ریکارڈ توڑا دیا، وارنر سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی چھین لیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:53

روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی طرف سے زیادہ چھکوں کا یووراج سنگھ کا ریکارڈ توڑا دیا، وارنر سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی چھین لیا
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی طرف سے زیادہ چھکوں کا یووراج سنگھ کا ریکارڈ توڑا دیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں جاری سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شرما نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 شاندار چھکے بھی شامل تھے، اسطرح وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل ریکارڈ پر یووراج سنگھ کا قبضہ تھا جنہوں نے 74 چھکے لگا رکھے تھے، روہت شرما کے چھکوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے وارنر کو زیادہ رنز کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا، وارنر نے 1792 رنز بنا رکھے تھے جبکہ روہت شرما نے 78 میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 1796 رنز بنا لئے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 22:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :