نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 15 مارچ 2018 13:23

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2018 - 13:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :