ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلہ، افغانستان نے کالی آندھی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، یو اے ای کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست

جمعرات 15 مارچ 2018 23:08

ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس مرحلہ، افغانستان نے کالی آندھی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، یو اے ای کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سپر سکس مرحلے میں افغانستان نے کالی آندھی، سکاٹ لینڈ نے یو اے ای کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے ایک میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، کالی آندھی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، افغانستانی بائولرز کی جادوئی سپن بائولنگ کے سامنے کالی آندھی کے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن اور جارحانہ کھیل نہ پیش کر سکا، کرس گیل بیٹنگ کا جادو جگانے میں ناکام رہے اور صرف 1 رن بنا سکے، لیوس بھی 27 رنز بنا کر چلتے بنے، ہٹمائر15، سیموئلز 36، شے ہوپ 43، کپتان جیسن ہولڈر 28، روومان پاویل 3 اور کارلوس بریتھویٹ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پال 16اور ایشلے نرس 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مجیب زدران نے 3، محمد نبی نے 2، شراف الدین اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رحمت شاہ نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، محمد نبی 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، محمد شہزاد 8، جاوید احمدی 1، سمیع اللہ شنواری 27، نجیب اللہ زدران 19 اور گلبدین نائب 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کپتان راشد خان 13 اور شراف الدین 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہولڈر نے 3، پال نے 2 جبکہ ملر اور نرس نے ایک، ایک وکٹ لی، ایک اور میچ میں سکاٹ لینڈ نے یو اے ای کو 73 رنز سے ہرا دیا، سکاٹش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے، میتھیو کراس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، میک لیوڈ 78 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، روہن مصطفیٰ نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 47.4 اوورز میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محمد عثمان کی 80 اور احمد رضا کی 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، روہن 32، اشفاق احمد 30، عدنان مفتی 11، سوری صفر، شیمان انور 13، محمد بوٹا 5، محمد نوید 6، عمران حیدر صفر اور ظہور خان ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، کرس سول نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 15/03/2018 - 23:08:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :