پی ایس ایل تھری ، سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مارچ 2018 00:44

پی ایس ایل تھری ، سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے 28ویں میچ میں سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے پہلے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 10 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ایلکس ہیلز 16رنز پر میر حمزہ کا شکار بنے جبکہ شاداب خان18رنز بنا کر واٹسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔جے پی ڈومنی54رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد راحت علی کا شکار بن گئے ۔ اس سے قبل شاندار گیند بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو 147 رنز تک محدود کردیا۔شین واٹسن کوئٹہ کے لیے اوپن کرنے آئے تاہم 8 رنز بناکر سمیت پیٹل کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اگلے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین جیسن روئے تھے جو عماد بٹ کی گیند پر 17 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔کیون پیٹرسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فہیم اشرف کی گیند پر 7 رنز بناکر کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد اور عمر امین کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 28 رنز بناکر عمر امین عماد بٹ کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

سرفراز احمد بھی 43 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی اننگز بکھر گئی اور آگے آنےوالے بلے باز انور علی اور محمد نواز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 2 اور ایک رن بناکر آﺅٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، عماد بٹ نے دو جبکہ حسین طلعت اور سمیت پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 14پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی ہے جبکہ اسکا ایک میچ ابھی باقی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 00:44:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :