آل سندھ شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے

مسلم اسٹار ،ناصر اسپورٹس اور عرفان میموریل نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا

جمعہ 16 مارچ 2018 15:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر6پر جاری "آل سندھ شہداء حق پرست و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 3اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے مد مقابل مضبوط حریف کورنگی نیشنل ایف سی کو 3-1سے شکست دیدی مسلم اسٹار کی جانب سے مبارک ،آصف علی اور عمران بشیر نے گول اسکور کئے جبکہ کورنگی نیشنل کا واحد گول محمد سعید نے اسکور کیا ،دوسرے میچ میں ناصر اسپورٹس کورنگی نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد لانڈھی اسٹار ایف سی کو سلمان کے گول کی بدولت 1-0زیر کردیا ۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں شیڈول کے مطابق لسبیلہ اسٹوڈنٹس کی ٹیم وقت مقررہ تک گرائونڈ پر نہ پہنچنے کی بنا پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے عرفان میموریل لانڈھی کو واک اوور کی بنیاد پر کامیاب قرار دیدیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عبدالرئوف بلوچ ،جمیل ناز ،اسلام الدین ،محمد کامران اور چوہدری اقبال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ولی فٹ بالر تھے ۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 15:51:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :