ویمن کرکٹ، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 106 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، سیٹرتھویٹ 71 رنز بنا کر ناقابل شکست، مارٹن 65 رنز بنا کر نمایاں

جمعہ 16 مارچ 2018 16:51

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 106 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر کر لی، سیٹرتھویٹ 71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، مارٹن 65 رنز بنا کر دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، سیٹرتھویٹ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہیں، مارٹن 65 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، ڈوٹن، کونل اور پیٹرز نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 79 رنز بنا سکی، کیشونا نائٹ 20، ایگولیرا 16 اور ڈوٹن 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سوفی ڈیوائن نے 3 اور کاسپیرک نے 2 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 16:51:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :