مشفق الرحیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

مشفق الرحیم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 28 رنز بنا کر ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 67 میچز میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے 1003 رنز بنا رکھے ہیں، اس سے قبل تمیم اقبال اور شکیب الحسن بھی ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 22:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :