شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بائولر بن گئے

جمعہ 16 مارچ 2018 22:53

شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بائولر بن گئے
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے، انہوں نے جمعہ کو پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں مصباح الحق اور والٹن کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو، سری لنکا کے لاستھ مالنگا اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن بھی 300 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 22:53:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :