وہ غیر ملکی کرکٹر جس نے پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان آنے کیلئے اپنے کرکٹ بورڈ کیخلاف بغاوت کردی

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:28

وہ غیر ملکی کرکٹر جس نے پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان آنے کیلئے اپنے کرکٹ بورڈ کیخلاف بغاوت کردی
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ2018ئ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی بلے باز جین پال ڈومنی کے بارے میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ اپنی ذمہ داری پر پاکستان آرہے ہیں اور انہیں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز جین پال ڈومنی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،اس ضمن میں پہلے یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ ڈومنی کو جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ پروٹیز کرکٹ بورڈ نے 33سالہ بلے باز کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام تر خطرات کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔



وقت اشاعت : 17/03/2018 - 16:28:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :