شاہد آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوالی فائر میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 18 مارچ 2018 00:46

شاہد آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوالی فائر میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2018ء) شاہد آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوالی فائر میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اطلاعات ملی تھیں کہ کراچی کنگز کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر اتوار کو دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ہونے والے کوالی فائر میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

آفریدی کو جمعے کے روز اسلام آباد کیخلاف میچ کے دوران ہی گھٹنے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔ اب شاہد آفریدی کی میڈیکل رپورٹس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ شاہد آفریدی کے گھٹںے میں سوجن ہے، تاہم انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوالئی فائر میں شرکت کیلئے کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کل دبئی میں ہونے والے کوالی فائر میں شرکت کریں گے۔
شاہد آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کوالی فائر میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا گیا
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 00:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :