پی ایس ایل پلے آف ،پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا

اتوار 18 مارچ 2018 14:47

پی ایس ایل پلے آف ،پشاور زلمی کے اہم غیر ملکی کھلاڑی نے ”دھوکہ“ دیدیا
دبئی (اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کو پلے آف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹیم میں شامل اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی نے عین موقع پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ،انہوں نے پہلے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ پچھلے سال لاہور کے فائنل کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے سکواڈ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جن میں کپتان ڈیرین سیمی، آندرے فلیچر، لائم ڈاسن، تمیم اقبال، ریکی ویسلز اور کرس جارڈن شامل ہیں۔حیران کن امر یہ ہے کہ کپتان ڈیرین سیمی کا تعلق بھی ویسٹ انڈیز سے ہے جنہوں نے آندرے فلیچر کو پاکستان آنے پر مائل کیا اور اس کا اظہار خود اندرے فلیچر نے بھی کیا کہ کس طرح ڈیرین سیمی نے ان کے سامنے پاکستان کے حالات کی تعریف کی جبکہ خود ڈوین سمتھ نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھری تھی لیکن اچانک فیصلہ بدل دیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 14:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :