"پاکستانی" کرکٹر سے شادی کرنے کیلئے غیر مسلمان لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

اتوار 18 مارچ 2018 15:39

"پاکستانی" کرکٹر سے شادی کرنے کیلئے غیر مسلمان لڑکی نے اسلام قبول کرلیا
سڈنی(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ2018ئ) آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان بلے بازعثمان خواجہ کی منگیتر ریچل میکلیلن وہ وجوہات سامنے لے آئی ہیں جن کی وجہ سے انہوں نے عیسائیت ترک کرکے اسلام قبول کیا ۔ برسبین سے تعلق رکھنے والی 22سالہ ریچل میکلیلن اور 31سالہ عثمان خواجہ اگلے مہینے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ایک آسٹریلیوی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریچل کا کہنا تھا کہ عثمان وہ پہلا مسلمان تھا جس سے میں نے ملاقات کی ، عثمان سے ملاقات سے قبل میں اسلام کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی تھی جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے ۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ جو آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم بلے باز بنے ،کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میںمذہب کو اولین درجہ حاصل ہے اور اسی لیے انہیں بڑی حیرانی ہوئی جب وہ ایک کیتھولک سکول سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی زلفوں کے اسیر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کامزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے اس رشتے کو عوام کے سامنے لے جانے نفرتوں کا سامنا کرنا پڑا،بہت مرتبہ انہیں سوشل میڈیا پر دوسرے مسلمانوں کی جانب سے ہی نفرت آمیز کلمات سننے پڑتے تھے ،وہ جب بھی اپنی اور ریچل کی کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے تو جواب آتا کہ ریچل مسلمان نہیں ہے ، یہ سب حرام ہے ،آپ اس سے شادی نہیں کرسکتے ۔

عثمان خواجہ نے ریچل کو جولائی 2016ءمیں نیویارک میں چھٹیاں گزارنے کے دوران شادی کی پیش کش کی تھی ۔آسٹریلیوی بلے باز کے مطابق انہوں نے کبھی بھی ریچل کو اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا اور بارہا یہ یقین دلایا کہ یہ قطعی طور پر ریچل کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ریچل کے سر پر پستول تان کر اسے اسلام قبول کرنے کیلئے نہیں کہنا تھا ،میں اسے یہ بتا چکا تھا کہ میں اس کے اسلام قبول کرنے کو ترجیح دوں گا لیکن یہ حتمی طور پر اس کا اپنا فیصلہ ہوگا ، جب تک تمہارا دل اور دماغ اس پر راضی نہ ہو ایسا فیصلہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

ریچل کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اسلا م قبول کرنے کا فیصلہ کیا ،ان پر عثمان یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں تھا تاہم وہ یہ جانتی تھیں کہ یہ عثمان کیلئے کتنا ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 15:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :